ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایتھنز میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ

ایتھنز میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ

Tue, 18 Sep 2018 12:22:46    S.O. News Service

ایتھنز 18ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک انتشار پسند گروپ نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان مظاہرین نے ایران میں کرد آبادی کے ساتھ روا رکھنے جانے والے سلوک پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سفارت خانے کی عمارت کے شیشے توڑ دیے اور سرخ رنگ سے دیواروں پر نعرے تحریر کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں اس گروپ کے دس افراد نے حصہ لیا، جو آہنی سلاخوں سے لیس تھے۔ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے پیرس میں بھی ایرانی سفارت خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔


Share: